گلگت غذر روڈ اثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے، سفر کرنا عذاب سے کم نہیں ،بختاور شاہ

منگل 14 نومبر 2017 22:01

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بختاور شاہ نے کہا ہے کہ گلگت غذر روڈ اثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے اور اس روڈ پر سفر کرنا ایک عزاب سے کم نہیں ،محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس روڈ قلی ہے مگر وہ بھی روڈ پر بہت کم نظر اتے ہیںسڑک کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے اب اس سڑک پر سفر کرنا ایک عزاب سے کم نہیں ہے جبکہ شروٹ کے مقام پر سیلاب کی زد میں انے والی سڑک پر سے ملبہ نہ ہٹانے کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے گلگت کی حدود والی سڑک پر سے بھی قلی غائب ہونے سے سڑک خستہ حالی کا شکار ہے جس باعث اس روڈ پر مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو خستہ حالی کا شکار اس روڈ پر سفر کرنا مشکل ہوگیا سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستا ن سکندر سلطان راجہ نے اپنے دورہ غذر کے موقع پر غذر کی خستہ حال سٹرک کی تعمیر کے لئے بیس کروڑ روپے منظور کئے تھے جس پر گاہکوچ سے گلگت کی طرف روڈ کی توسعی منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے جس سے لوگوں کی امدورفت میں بہتری ائے گی ہمارا مطالبہ ہے کہ گاہکوچ سے گلگت تک اس سٹرک کو دوبارہ میٹل کیا جائے تاکہ عوام کو امد رفت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے علاوہ اس روڈ پر تعنیات روڈ قلی بھی غائب ہے جس باعث روز بروز روڈ کی حالت بد سے بدتر ہوتے جارہی ہے