غذر ،سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل گائوں پکورہ اور شونس کے عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم

منگل 14 نومبر 2017 21:54

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء)سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل گائوں پکورہ اور شونس کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہیں محکمہ ایل جی اینڈ ار ڈی نے گائوں میں متعدد رابطہ سٹرکیں بنائی ہے مگر مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو امدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ ہر سال پکورہ نالہ میں انے والے سیلاب نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے اور کروڑوں کی زرعی زمین اس سیلاب کی زد میں اگئی ہے ایک طرف علاقے کے ایک اہم سیاسی شخصیت کی زمینوں اور مکانات کو بچانے کے لئے نالہ میں کروڑوں کے حفاظتی بند تعمیر کئے گئے ہیں مگر عوام کی زمینوں کو بچانے کے لئے کوئی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی زمین گرمیوں کے موسم میں نالہ میں سیلاب انے سے زمینوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے یہ باتیں سید نواز خان ،غلام نبی ۔

(جاری ہے)

علی داد اور محمد کریم نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا یہاں کے عوام نے کئی بار نالہ میں حفاظتی بند کی تعمیر کے حوالے سے اپنے حلقے کے ممبر اور انتظامیہ کو اپنے مشکلات سے اگاہ کرنے کے باوجود حفاظتی بند تعمیر نہ ہوسکے صرف ایک گھر کو بچانے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کیا جاتا ہے جبکہ لوگوں کی سینکڑوں کنال اراضی اور پھلیدار درختوں کو بچانے کے لئے حفاظتی بند تعمیر نہ کرنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ اس طرح کی حالت گائوں شونس کی بھی جہاں کے مکینوں کو اس دور جدید میں بھی بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں معمولی مریض کو بھی علاج کے لئے چٹورکھنڈ لے جانا پڑ تا ہے اور بعض محلوں کے لئے رابط سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے