جڑانوالہ ،روٹی نہ پکانے پر بھائی نے فائرنگ کرکے مطلقہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 14 نومبر 2017 21:53

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) روٹی نہ پکانے پر بھائی نے فائرنگ کرکے مطلقہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نعش 10گھنٹے تک ہسپتال میں بے یارو مدد گار پڑی رہی ، پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ورثاء سراپا احتجاج۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں 352گ ب کی رہائشی نور بخت کو اس کے خاوند نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد وہ والدین کے گھر رہائش پذیر تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز روٹی نہ پکانے پر نور بخت کے بھائی جاوید نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیوہسپتال پہنچایا تو 10گھنٹے تک نعش ہسپتال میں بے یارو مدد گار پڑی گئی ۔ بروقت پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر مقتولہ کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت کے بعد نعش کھلے آسمان تلے پڑی رہی ۔ لہذا حکام بالا اس گھمبیر صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کے والد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :