پشاور میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 نومبر 2017 21:41

پشاور میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ ..
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) پشاور میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور مین دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا داماد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ تاہم ان کی بیٹی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ اسی لیے ان کے داماد نے غصے میں آ کر اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد قاتل فوری فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :