ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن کی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

منگل 14 نومبر 2017 21:34

ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن کی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو نے ہنگامہ ..
کراچی:( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گالیاں دیتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن کی ویڈیو جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے لگے ہیں جس سے قبل وہ مائیک لگوارہےہیں تاہم اسی دوران خواجہ اظہار الحسن اپنا موبائل فون بھی استعمال کررہے ہیں اور مائیک لگانے والے کو بھی کہہ رہے ہیں کہ جلدی کردو جبکہ اسی دوران وہ کسی بات پر سیخ پا بھی ہوگئے اور گالیاں دینا شروع کردی جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی ویڈٰو پر خوب تنقید کرنا شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے خواجہ اظہار الحسن کا کوئی بھی بیان یا پھر تصدیق سامنے نہیں ٓئی۔