وزارء کے محکموں میں رددبدل کا امکان ، اسحاق ڈار کی جگہ احسن اقبال کو وز ارت خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا ،ذرائع

منگل 14 نومبر 2017 21:31

وزارء کے محکموں میں رددبدل کا امکان ، اسحاق ڈار کی جگہ احسن اقبال کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نیب عدالت سے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے انہیں تبدیل کر دیا جائے اور ان کی جگہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو وز ارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا جائے۔ باوثوق ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے، کہ وزیر خزانہ سینیٹر اتحاق ڈار جو کہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

اور نیب کی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اور ان کی عدم پیش پر عدالت نے ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور حکومت کو کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کہا جائے گا کہ وہ فوری طور پر وزیر خزانہ سے استعفیٰ دیں، ان کا استعفٰی فوری طور پر قبول بھی کر لیا جائے گا اور ان کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو وزیر خزانہ لگایا جائے گا۔ اور ان سے وزارتِ داخلہ کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا ،جس کے لئے وزیر اعظم خاقان عباسی نے اپنے لیڈر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں اور جلد ہی وزارء کے محکموں میں رددبدل کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :