آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ان کی حکومت قائم ہو گی،عمران خان

تحریک انصاف نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے کیونکہ سیاسی لیڈرشپ قوم کی بجائے صرف اپنا سوچتی ہے ہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ اگلی حکومت ہماری ہو گی، تقریب سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 21:31

آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ان کی حکومت قائم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ان کی حکومت قائم ہو گی،تحریک انصاف نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے کیونکہ سیاسی لیڈرشپ قوم کی بجائے صرف اپنا سوچتی ہے۔ ہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ اگلی حکومت ہماری ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آلودگی سے بیماریاں پھیلتی جا رہی ہیں لیکن اس خطرناک صورتحال کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے گیارہ سال زندگی کے کم ہوتے ہیں۔ اسی آلودگی کی وجہ سے بچوں کو بھی بہت خطرات لاحق ہیں لیکن اس کا توڑ درخت لگا کر کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا تو ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا۔

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنے درخت لگائے جا سکتے ہیں، لیکن بلین ٹری سونامی سارے پاکستان کے لیے مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی اشتہاروں میں نہیں زمین پرلگائے گئے۔ اگر کسی کو بلین ٹری سونامی پر شک ہے تو انہیں مطمئن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :