دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی،ترقی کے لیے صرف اورصرف پختہ عزم اوربطورقوم متحدرہنے کی ضرورت ہے،آرمی چیف

دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کوملکی مفادمیں کام کرناہوگا ،طویل سفرکے بعدچیلنجزپرقابوپالیاہے انشاء اللہ پاکستان جلداقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا،جنرل قمر جاوید باجوہ کا منگلا کورکادورہ، افسروں اورجوانوں سے خطاب آرمی چیف نے جاری تربیتی مشقوں کامعائنہ ،افسروں اور جوانوں کے عزم اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا

منگل 14 نومبر 2017 21:31

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی،ترقی کے لیے صرف اورصرف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی،ترقی کے لیے صرف اورصرف پختہ عزم اوربطورقوم متحدرہنے کی ضرورت ہے، دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کوملکی مفادمیں کام کرناہوگا ،طویل سفرکے بعدچیلنجزپرقابوپالیاہے انشاء اللہ پاکستان جلداقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مظابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے منگل کے روز منگلا کورکادورہ کیا ،آرمی چیف نے منگلاکورمیں جاری تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا۔اسموقع پر آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں سے خطاب کیا اور پا کستان کودرپیش چیلنجزپربھی بات کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

ملک کودرپیش خطرات سے آگاہ ہیں،، ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ تیاری ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ قوم اورتمام ریاستی ادارے ملکی مفادکیلئے مل کرکام کریں، طویل سفرکے بعدچیلنجزپرقابوپاچکے ہیں،جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ انشائ اللہ پاکستان اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا، پوری قوم کومتحد اورپرعزم ہوناچاہیئے ۔ قبل ازیں کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔ آئی جی ٹریننگ اینڈایولیویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجودتھے۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے عزم اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔