صدر سے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ملاقات ،کرپشن کے خاتمے کیلئے ادارے کی کاوشوں سے آگاہ کیا

نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،ممنون حسین

منگل 14 نومبر 2017 21:16

صدر  سے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ملاقات ،کرپشن کے خاتمے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ملاقات ،چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا،صدر مملکت نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔

جس میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کاوشوں سے صدر مملکت منون حسین کو آگاہ کیا گیا،صدر مملکت نے چیئرمین نیب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے نیب اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔ صدر نے نیب کے کام کو مزید بہتر اور منظم کرنے کی ہدایت کی تا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :