حافظ نعیم الرحمن کی پاک فوج کے جوان عمر شہید کی نمازِ جنازہ میں شر کت اور اہلِ خانہ ..
تازہ ترین : 1
حافظ نعیم الرحمن کی پاک فوج کے جوان عمر شہید کی نمازِ جنازہ میں شر کت ..

حافظ نعیم الرحمن کی پاک فوج کے جوان عمر شہید کی نمازِ جنازہ میں شر کت اور اہلِ خانہ سے ملاقات

نمازِ جنازہ اورنگی ٹائون میں ادا کی گئی ،جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں سمیت اہلِ محلہ کی بھر پور شر کت ،جسد خاکی پر گل پاشی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پاک بھارت سر حد پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے پاک فوج کے جوان عمر شہید کی اورنگی ٹائون شاہ ولی اللہ نگر میں ہو نے والی نمازِ جنازہ میں شر کت کی ۔حافظ نعیم الرحمن نے عمر شہید کے والد اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وطنِ عزیز کے لیے ان کے بیٹے کی قر بانی کو شاندار الفاظ میں خراج ِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالی نے عمر کو شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز کیا ہے ۔

ان کی قر بانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع غربی کے سیکریٹری محمود الحسن ،امیر زون مناظر الحسن ،ماسٹر امین اللہ ،محمد نوید اور کارکنوں سمیت شہید کے عزیز و اقارب ،دوست و احباب اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔اس موقع پر شہید کے جسد خاکی پر زبردست گل پاشی بھی کی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 21:16:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں