قوم کے اربوں ڈالر بیرونی بنکوں سے واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ سوو موٹو ایکشن لے کر ایک میکنزم بنائے‘سراج الحق
قوم نیب کی فائلوں میں دبے ہوئے کرپشن کے 150 میگا سکنڈلز کھلنے کی منتظر ہے ، اگر اب بھی نیب نے وہ سکنڈلز نہ کھولے تو عوام یہی سمجھیں گے کہ نیب بااثر لوگوں کے دبائو میں ہے ‘امیر جماعت اسلامی
منگل 14 نومبر 2017 21:24
(جاری ہے)
سراج الحق نے کہاکہ ملک میں غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری نے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔
گیارہ کروڑ 33 لاکھ پاکستانی غذائی قلت کا شکار ہیں اور 89 فیصد شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صاف پانی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔سالانہ اڑھائی لاکھ طالبعلم ڈگریاں لے کر یونیورسٹیوں سے فارغ ہورہے ہیں ۔ مارکیٹ میں روزگار کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ نوکریوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ آئین سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نکالنے والوں کو بھی ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا ۔ حکومت نے خود ہی کمیٹی بنائی اور اب خود ہی مٹی پائو پالیسی اختیارکیے ہوئے ہے ۔ چلے ہوئے کارتوسوں سے کوئی مورچہ فتح نہیں ہوسکتا ، کلین اور دیانتدار قیادت ہی نائو کو بچاسکتی ہے۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ کیسز کی سماعت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پڑا ہوا قومی سرمایہ واپس لانے کے لیے بھی ایک میکنزم بنائے اور از خود نوٹس لے کر قومی خزانے سے لوٹا گیا کھربوں روپیہ واپس لایا جائے تاکہ قومی و بیرونی بنکوں اور آئی ایم ایف کاقرض ادا ہوسکے اور عوام کو بھی ٹیکسوں سے ریلیف ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پارلیمنٹ کو بتایا تھاکہ دو سو ارب ڈالر سے زائد لوٹا ہوا قومی سرمایہ بیرونی بنکوں میں پڑاہواہے اگر یہ روپیہ ملک میں آ جائے توکافی مالی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں دو کروڑ بچوں کو تعلیم کی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو بیڈ ملتے ہیں نہ انہیں علاج ملتاہے ۔ 67 لاکھ پاکستانی منشیات کا شکار اور 34 فیصد ڈیپریشن میں مبتلا ہیں ۔ ان تمام مسائل کی جڑ غربت ، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور مہنگائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پھیلی ہوئی بدترین غربت کے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے ارب پتی لیڈر شپ اپنے مفادات اور دولت کو بچانے میں مصروف ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کو کنگال کرنے والے حکمرانوں کے اپنے بچے امریکہ اور لندن میں کاروبار کرتے ہیں ۔ ان کا علاج بھی باہر ہوتاہے ۔وہ صرف حکمرانی کے لیے پاکستان آتے ہیں عوام کا کام ووٹ ، بل اور ٹیکس دینا رہ گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک یہ مفاد پرست ٹولہ اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہے ، عوام کو سکھ کا سانس نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ان مغل شہزادوں نے سیاست کو اپنی تسکین کاذریعہ بنار کھاہے ۔ پارٹیا ں اور جھنڈے بدل کر ایوانوں میں پہنچنے والے قومی مفادات کا سودا کرتے ہیں اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے سیاست میں آتے ہیں ۔ پارٹیاں بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، کردار بدلنے کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.