وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی ملاقات، ملک وصوبے کی صورتحال ودیگرامورپرتبادلہ خیال

منگل 14 نومبر 2017 21:24

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی ملاقات، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے منگل کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے ون ٹو ون ملاقات کی 30منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملک وصوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال ،آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمت عملی اور بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو کے متعلق امو پر مشاورت کی گئی ،سیاسی حلقوں میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر سے ون ٹو ون ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔