Live Updates

شااہد خاقان مفلوج وزیراعظم ہے مسلم لیگ ن میں باغی گروپ بن چکا ہے، عمران خان

منگل 14 نومبر 2017 20:44

شااہد خاقان مفلوج وزیراعظم ہے مسلم لیگ ن میں باغی گروپ بن چکا ہے، عمران ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان ایک مفلوج وزیراعظم بن سکے ہیں جو خود کچھھ بھی نہہیں کرسکتے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مریم نوازشریف انہیں تین سو کروڑ کی کرپشن کرنےوالے کیساتھ تشبیہ دیتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے ایک مجرم کو پارٹی کا سربراہ بنایا ہے اور ایک مجرم کو پارٹی کا سربراہ بنانے کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی جبکہ اپنے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عدالت نے ان سے جو بھی مانگا انہوں نے عدالت کو فراہم کیا جبکہ انکی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی اس کام میں انکی کافی مدد کی، جمائما نے بینک بند ہوجانے کے باوجود وہ اسٹیٹمینٹ سنھبال کررکھی تھیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور بالخصوص ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا رویہ تکبر والا ہے جبکہ مریم نوازشریف میڈیا سیل کے ذریعے پاک فوج اور عدلیہ پر حملے کرہی ہے تاہم ن لیگ میں ایک باغٰ گروپ بھی موجود ہے اور وہ باغی گروپ ہم سے مسلسل رابطے میں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :