داخلی سلامتی اور مغربی سرحد پر فرائض کے باوجود روایتی خطرے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ،خطرات کے پیش نظر اعلیٰ تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریاں ناگزیر ہیں،ملک کے بہترین مفاد کیلئے قوم اور تمام ملکی اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا ، قومی ترقی کیلئے صرف اور صرف عزم صمیم اور اتحاد ضروری ہے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا منگلا دورے کے موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 21:09

داخلی سلامتی اور مغربی سرحد پر فرائض کے باوجود روایتی خطرے کو نظر انداز ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ داخلی سلامتی اور مغربی سرحد پر فرائض کے باوجود روایتی خطرے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ،خطرات کے پیش نظر اعلیٰ تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریاں ناگزیر ہیں،ملک کے بہترین مفاد کیلئے قوم اور تمام ملکی اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا ، قومی ترقی کیلئے صرف اور صرف عزم صمیم اور اتحاد ضروری ہے۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور کا دورہ کیا جہاں آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولیویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ اورافسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند عزم وحوصلے اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور کہا کہ داخلی سلامتی اور مغربی سرحد پر فرائض کے باوجود روایتی خطرے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ،خطرات کے پیش نظر اعلیٰ تربیتی معیار اور آپریشن تیاریاں ناگزیر ہیں ۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال کا بھی حوالہ دیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی ، ملک کے بہترین مفاد کیلئے قوم اور تمام ملکی اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا ، طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پا چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا ، قومی ترقی کیلئے صرف اور صرف عزم صمیم اور اتحاد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :