آئی جی سندھ کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

کراچی آپریشن,نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اقدامات، سی پیک نان سی پیک پروجیکٹس کے سیکیورٹی امور سمیت پولیس کی مجموعی کارکردگی کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا اے ڈی خواجہ کی جرئام پیشہ افراد کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت

منگل 14 نومبر 2017 21:02

آئی جی سندھ کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کراچی آپریشن,نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اقدامات، سی پیک نان سی پیک پروجیکٹس کے سیکیورٹی امور سمیت پولیس کی مجموعی کارکردگی کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا اور مزید ضروری ہدایات دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی آرآرایف،ڈی آئی فائنانس کے علاوہ آپریشنزسندھ،فائنانس اور ایڈمن کے اے آئی جیز بھی موجود تھے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ کراچی میں جاری آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت جملہ پولیس اقدامات کو مذید تیز کیا جائے اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز جیسے جرائم میں ملوث ملزمان اور گروہوں کے خلاف انتہائی ٹھوس اور منظم کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس سے وابستہ غیرملکی ماہرین واسٹاف کی سیکیورٹی کو رینج ڈسٹرکٹس اور زون کی سطح پر انتہائی مربوط اور مؤثربنایا جائے۔

انہوں نے پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ عوام دوست ماحول کے فروغ اور شہریوں کی شکایات پر فوری اور غیر جانبدارنہ اقدامات اٹھاتے ہوئے کارکردگی کو مذید بہتر کیا جائے اور کسی بھی طور عوام کے ساتھ منفی رویئے، برتاؤ اور انکے مسائل کے حل میں تاخیری حربوں پس وپیش سے گریز کیا جائے بصورت دیگر سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولیس کے مجموعی امور میں بہتر اور عوام دوست کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے تھانہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ ایس ایس پیز کو بھی پابند کیا جائے تاکہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو ہی اہم ذمہ داریاں تفویض کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :