پاکستان میں 3 جی ٹیکنالوجی کا حامل نوکیا 3310 فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا
تازہ ترین : 1
پاکستان میں 3 جی ٹیکنالوجی کا حامل نوکیا 3310 فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا

پاکستان میں 3 جی ٹیکنالوجی کا حامل نوکیا 3310 فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) پاکستان میں 3 جی ٹیکنالوجی کا حامل نوکیا 3310 فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کے مقبول ترین موبائل فون نوکیا 3310 کو ایک نئے انداز میں گزشتہ برس فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ پاکستان میں بھی نئے نوکیا 3310 کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ تاہم فروخت کیے گئے 3310 میں 3 جی ٹیکنالوجی شامل نہیں تھی۔ اب نوکیا کی جانب سے 3 جی ٹیکنالوجی کا حامل نوکیا 3310 پاکستان میں بھی فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ جی ٹیکنالوجی کا حامل نوکیا 3310 پاکستان میں 6900 روپے کی قیمت میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 20:36:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں