ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے تمام اپوزیشن جماعتیں دستبردار

منگل 14 نومبر 2017 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے تمام اپوزیشن جماعتیں دستبردار ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے مبینہ ناروا رویئے سے تنگ آکر اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم منگل کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو ایک موقع مزید دینا چاہئے تاہم اگر انہوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو پھر انہیں اجلاس چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر ہماری بات نہیں سنتیں اور ان کی توجہ صرف حکومتی بینچوں پر ہوتی، گزشتہ روز بھی ان کے اسی رویئے سے تنگ ہوکر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور کہا گیا کہ نصرت سحر اکیلی ہے، آج حکومتی جماعت کے ارکان دیکھ لیں کہ ہم سب اس نکتے پر متحد ہیں اور باہمی مشاورت سے تحریک عدم اعتماد سے دستبرداری کا فیصلہ کیا لیکن اگر آئندہ کسی رکن سے نامناسب رویہ رکھا گیا تو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ڈرافٹ تیار ہے پھر ہمیں مجبورا جمع کرانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :