کراچی، 8سالہ بچے کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق کے الیکٹرک کے سی ای او پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو آگاہی نوٹس جاری

منگل 14 نومبر 2017 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے 8 سالہ بچے کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق کے الیکٹرک کے سی ای او پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو آگاہی نوٹس جاری کردیئے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو 8 سالہ بچے کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف کے الیکٹرک سی ای او طیب ترین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

جماعت اسلامی اور مقتول بچے کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے فریقین کو آگاہی نوٹس جاری کردیے۔ فریقین کو 11 دسمبر تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سی ای اور کے الیکٹرک نے کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق سیشن عدالت کے حکم کے خلاف حکم امتناع لے رکھا ہے۔ سیشن عدالت نے 8 سالہ اذہان صدیقی کی کرنٹ لگنیسے ہلاکت کے مقدمہ درج کرنے کاحکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

طیب ترین نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ معاملے کی براہ راست زمہ داری سی ای او پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ایف آئی ر سے نام نکالنے کی ہدایت دی جائے۔ 8 سالہ اذہان صدیقی کے چچا شفیق الدین صدیقی کی درخواست پر تھانہ ماڈل کالونی میں مقدمہ درج کے۔ شفیق الدین کے بیان کے مطابق 23 جولائی کو طوفانی بارشیوں کے باعث بجلی کے کھمبے میں کرنٹ موجود تھا۔

جس کی فوری اطلاع بذریعہ کمپلینٹ نمبر 600749568 2 بج کر 10 منٹ پر کے الیکٹرک کو کی گئی۔شکایت درج کرانے اور ذاتی رابطہ کرنے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ 5 بجکر 30 منٹ پر 8 سالہ ازہان صدیقی کرنٹ لگنے سے جان گنوا بیٹھا۔ کے الیکڑک نے جان بوجھ کر شکایت کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ کے الیکڑک انتظامیہ کا یہ عمل سراسر غفلت، لاپرواہی اور غیر زمہ داری کے زمرے میں آتا ہے۔ وقار حسین، چیئرمین کے الیکڑک، طیب ترین سی ای او کے الیکڑک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ سیشن عدالت نے مذکورہ درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ ماڈل کالونی کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :