راولپنڈی،آئی جی پنجاب نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں پنجاب فوڈاتھارٹی کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

منگل 14 نومبر 2017 21:00

راولپنڈی،آئی جی پنجاب نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں پنجاب ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عارف نواز خان نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں پنجاب فوڈاتھارٹی کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے اورسی سی پی او، ڈی پی اوز اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس نفری تعینات کی جائے جبکہ فوڈ اتھارٹی نے خود حفاظتی کے تحت فیلڈ گارڈز اور پہلوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری مراسلے میں سی سی پی او، ڈی پی اوز اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو مکمل تحفظ دیا جائے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لئے آپریشن کر رہی ہے پولیس کویہ ہدایات پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں پر ملاوٹ مافیا کی طرف سے حملوں کے پیش نظر دی گئیں ہیںبڑے شہروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فعال ہونے کے بعدملاوٹ مافیا نے چھوٹے شہروں اور دیہاتوںکا رخ کیا تھا تا ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں فعال ہونے کے بعدملاوٹ مافیا نے اب چھپنے اور بھاگنے کی بجائے ٹیموں سے مزاحمت شروع کر دی تھی ترجمان نے واضح کیا کہ فوڈ اتھارٹی فیلڈ ٹیموں کی حفاظت کے لئے فیلڈ گارڈز اور پہلوان بھی بھرتی کر رہی ہے کیونکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں پر فائرنگ اور تشدد کے کئی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ ہفتے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مردو خواتین افسران کو ملتان گنج منڈی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :