قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے،سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

منگل 14 نومبر 2017 20:52

قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکامردم شماری نتائج پر ہمیں اعتراض ہے حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کی بات میں اعتراض والی کوئی بات نہیں ہے ڈی جی رینجرز نے امن کے لیے بہترین کام کیا ہے ہم انکی قربانیوں کو سراہتے ہیں ڈی جی رینجرز سیاسی جماعتوں سے ملیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ایک سوال کے جواب وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر شہلارضا کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے تاہم دو کے سوا کسی رکن نے شہلارضا کے خلاف احتجاج میں ساتھ نہیں دیا۔