گورنر سندھ سے بر طانیہ کی نجی یونیورسٹی کے سی ای او کی ملاقات، صوبے میں تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا

اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، گورنر سندھ وقت کے ساتھ ترجیحات کی تبدیلی اور ترجیحات کی تبدیلی ساتھ ساتھ علمی ضروریات اور عہد حاضر کے مطابق نصاب کی تشکیل سے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوا جا سکتا ہے ،صوبہ کی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی خدمت اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں،گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 20:58

گورنر سندھ سے بر طانیہ کی نجی یونیورسٹی کے سی ای او کی ملاقات، صوبے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، قومی تقاضوں ،عصر حاضر اور علمی ضروریات کے مطابق نصاب کی تشکیل کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے ، دور جدید میں اعلیٰ تعلیم ، تحقیق اور سائنسی امور کے ماہر نوجوان ہی ترقی و خوشحالی کے وڑن میں کلیدی کردار اور حکومت کی معاشی، اقتصادی ، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مرتب کی جانے والی پالیسیوں کی تیاری میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں اس ضمن میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور قومی تقاضوں کے مطابق تحقیق ، عصر حاضر و علمی ضروریات کے مطابق نصاب کی تیاری اور سائنسی امور کے ماہر نوجوانوں کی فراہمی میں صوبہ کی جامعات اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گورنر ہا?س میں برطانیہ کی نارتھمپٹن یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لائ کے وائس چانسلر قاضی خالد علی اور مشاہد زبیری بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترجیحات کی تبدیلی اور ترجیحات کی تبدیلی ساتھ ساتھ علمی ضروریات اور عہد حاضر کے مطابق نصاب کی تشکیل سے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوا جا سکتا ہے ،صوبہ کی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی خدمت اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی یونیورسٹیز کو معیار تعلیم میں دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے، پاک برطانیہ یونیورسٹیز کے مابین دو طرفہ تعاون ، علمی ماہر ین کے وفود کے تبادلوں ، باہمی مقالوں اور علمی موضوعات پر مشاورت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری اور طالب علموں کی علمی ضروریات پوری کرنے میں اہم ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرائی، جس سے نوجوانوں کو زبردست فائدہ حاصل ہورہا ہے ، نوجوان لیپ ٹاپ کے ذریعہ دور جدید میں ہونے والی تبدیلیوں سے نہ صرف آشنا ہو رہے ہیں بلکہ ان میں بھی اس طرح کی تحقیق میں حصہ لینے کی بھرپور دلچسپی بھی ابھر رہی ہے ، مثبت اشاریوں کے باعث وزیر اعظم پاکستان نے اس اسکیم کا دائرہ کار کو مزید بڑھادیا ہے جبکہ صوبہ کی جامعات میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ہو نہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو اپنے والدین کے ساتھ گورنر ہا?س میں مدعو کیا جارہا ہے تاکہ دیگر طالب علموں میں بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول اور نمایاں کارکردگی کا جذبہ ابھا را جاسکے۔

ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ پاکستانی یونیورسٹیز میں معیار تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں با الخصوص صوبہ سندھ کی جامعات میں بھی اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،علمی ضروریات اور قومی تقاضوں کے مطابق نصاب کی تیاری کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت خوش آئند ہے اس ضمن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لائ سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :