عمران خان کے زندگی کو خطرہ ہے: آفتاب اقبال کا دعوی
تازہ ترین : 1
عمران خان کے زندگی کو خطرہ ہے: آفتاب اقبال کا دعوی

عمران خان کے زندگی کو خطرہ ہے: آفتاب اقبال کا دعوی

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) آفتاب اقبال کا دعوی ہے کہ عمران خان کے زندگی کو خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک دعوی کیا ہے۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ صرف عمران خان نہیں بلکہ دیگر سیاسی قائدین کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے۔ تاہم چونکہ عمران خان اپنی سیکورٹی کے حوالے سے خاصے لاپرواہ ہیں اس لیے ان کی زندگی کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ آفتاب قبال کا مزید دعوی ہے کہ عمران خان کو انتخابات سے قبل کردار کشی کی بڑی مہم کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 20:20:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں