دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کوختم نہیں کرسکتی،جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا دورہ منگلاکور،تربیتی مشقوں کامعائنہ ،ملکی مفادکیلئے قوم اوراداروں کومربوط اندازمیں کام کرناہوگا،مغربی سرحد پرکےفرائض کے باوجودروائتی خطرے کونظراندازنہیں کرسکتے،طویل سفرکے بعدچیلنجزپرقابوپاچکے ہیں۔آرمی چیف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 نومبر 2017 20:17

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجود کوختم نہیں کرسکتی،جنرل قمر جاوید ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے وجودکوختم نہیں کرسکتی،ملکی مفاد کیلئے قوم اور اداروں کومربوط اندازمیں کام کرنا ہوگا،مغربی سرحد پرکے فرائض کے باوجودروائتی خطرے کونظراندازنہیں کرسکتے،طویل سفرکے بعدچیلنجزپرقابوپاچکے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج منگلااسٹرائیک کور کادورہ کیا،آرمی چیف نے منگلاکور میں جاری تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا۔

آرمی چیف نے افسرا ن اور جوانوں کے بلندعزم ،حوصلے اور اعلیٰ تربیتی معیار کی تعریف بھی کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے خطا ب میں کہاکہ مغربی سرحد پرکے فرائض کے باوجودروائتی خطرے کونظراندازنہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

خطرات کے پیش نظراعلیٰ تربیتی معیاراور آپریشنل تیاریاں ناگزیرہیں۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال کاحوالہ بھی دیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت پاکستان کے وجودکوختم نہیں کرسکتی۔ ملکی مفادکیلئے قوم اور اداروں کومربوط اندازمیں کام کرناہوگا۔قومی ترقی کیلئے صرف اور صرف عزم صمیم اور اتحاد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم اور ریاستی ادارے ملکی مفادمیں متحدہوکرکام کرتے رہیں گے۔طویل سفرکے بعدچیلنجزپرقابوپاچکے ہیں۔انشاء اللہ جلدپاکستان اقوام عالم کے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگا۔منگلا کور میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکورکمانڈرمنگلالیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح نے استقبال کیا۔اس موقع پرڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی موجودتھے۔