نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 14 نومبر 2017 20:51

نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آبد پہنچے۔ پانامہ کیس میں نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو آج (بروز بدھ) احتساب عدالت طلب کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت میں نواز شریف دائر نیب ریفرنسز کی باقاعدہ سماعت ہو گی جس میں گواہوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔۔