ژوب،عوام کے حقوق کیلئے کیسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، شیخ جعفر خان مندوخیل

سکولوں کے بنیادی ضروریات پوراکرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں،صوابائی وزیر ٹرانسپورٹ

منگل 14 نومبر 2017 20:51

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء)صوابائی وزیر ٹرانسپورٹ ریونیوں شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا عوام نے مجھے عزت دی ہے ووٹ دیکر پارلیمنٹ تک پہنچایا عوام کے حقوق کیلئے کیسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے نوجوان کیلئے پاکستان کے اعلی معیار کے تعلیمی اداروں جس میں آئی ٹی یونیور سٹی کیڈٹ کالج ،نئے ماڈل سکولوں کا قیام کے ساتھ ساتھ سکولوں کے بنیادی ضروریات پوراکرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں جس کی دولت تعلیم کا معیار بلند ہوتاجا رہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے کلی یاسین زئی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما عبدالستار کا کڑ، ضلعی صدر باز خان لالا ،محمد رحیم ویالہ وال ،او رملک شاہ باران یاسین زئی نے بھی خطاب کیا قبائل نے اور کلی یا شین زئی کے نوجوانو ں نے شیخ جعفر خان کی قیادت پر اعتماد اور حما یت کا علان کیا مقررین سے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ژوب میں مثبت سیاست کے نتیجے میں لوگوں نے 27 سال سے مسلسل اعتماد کا اطہار کرتے ہیں عوام کا مجھ پر بڑا احسان ہے عوام کا جتنا خدمت کرو کم ہے میر ا کوشش ہے کہ ژوب کے نوجوان سندہ ،پنجاب ،اور کے پی کے کے تعلیمی اداروں کی بجائے ژوب کے تعلیمی اداروں میں علی معیار تعلیم حاصل کریں اور اخراجات سے بھی بچاکر یہی پیسا دوسری ضرورتوں میں ا ستعمال کریں انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میںبیوٹم کے بعد ژوب میں بیوٹم کا برانچ کھولا جائے گا انہوں نے کلی یسین زئی کے عوام کا شکریہ اداکر تے ہوئے کہا کہ یسین کے لوگ میرے بازوہیں انہوں نے ہر وقت میراساتھ دیا ہے ۔