Live Updates

تحریک انصاف 2018میں خیبر پختونخوا میں دوبارہ حکومت بنائے گی ، پرویز خٹک

صوبے میں بڑے بڑے کام کرنے جا رہا ہوں ، بلین ٹری کا ٹارگٹ کامیابی سے حاصل کرلیا ، اگر کوئی بلین سونامی ٹری کو چیلنج کرے تو ہم اس سروے کروانے کو تیار ہیں ،عمران خان ہم سے نتائج مانگتے ہیں، گزشتہ دس سالوں میں 200ارب کی لکڑی کاٹی گئی ہے جو جنگل مافیا نے کاٹی ہے ، یہ ملک مافیاز سے بھرا ہوا ہے ، اگر رشوت خور مافیا سے پیسے لیتا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم بلین ٹری لگا سکتے،باقی صوبوں کو کہتا ہوں کہ اپنی پولیس کو آزاد کردیں ،ہمارے اور پچھلے دور حکومت کا مقابلہ کیا جائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بلین سونامی ٹری منصوبے کی کامیابی کے حوالے سے جشن منانے کی تقریب سے خطاب پرویز خٹک کا معاون خصوصی اشتیاق برکی کو صوبائی وزیر کا درجہ دینے اور فاریسٹ گارڈز کی ترقی کا اعلان

منگل 14 نومبر 2017 20:39

تحریک انصاف 2018میں خیبر پختونخوا میں دوبارہ حکومت بنائے گی ، پرویز خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 2018میں بھی خیبر پختونخوا میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور 2بلین درخت اگلے پانچ سالوں میں لگائے جائیں گے، میں صوبے میں بڑے بڑے کام کرنے جا رہا ہوں ، بلین ٹری کے ٹارگٹ ے حصول میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں ، اگر کوئی بلین سونامی ٹری کو چیلنج کرے تو ہم اس کیلئے سروے کروانے کیلئے تیار ہیں ،عمران خان ہم سے نتائج مانگتے ہیں، گزشتہ دس سالوں میں 200ارب کی لکڑی کاٹی گئی ہے جو جنگل مافیا نے کاٹی ہے ، یہ ملک مافیوں سے بھرا ہوا ہے ، میں اگر رشوت خور مافیا سے پیسے لیتا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم بلین ٹری لگا سکتے،باقی صوبوں کو کہتا ہوں کہ اپنی پولیس کو آزاد کردیں ،ہمارے اور پچھلے دور حکومت کا مقابلہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے حوالے سے جشن منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، جب میں سکول میں پڑھتا تھا ہم چار دوستوں نے مل کر ایک ایک درخت لگایا تھا ،میرے اپنے مالٹوں کے باغ بھی ہیں ، میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو بلین ٹری منصوبے کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو مجھے پتا بھی نہیں تھا کہ عمران خان نے ایک بلین ٹری لگانے کا اعلان کیا ہے ، ہمارے سامنیتین چیلنج تھے ،ایک ٹمبر مافیا کا چیلنج تھا دوسرا اس منصوبے کو پورا کرنے کا چیلنج تھا اور تیسرا اس منصوبے کے حوالے سے عمران خان کو جواب دینے کا چیلنج تھا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں 200ارب کی لکڑی کاٹی گئی ہے جو جنگل مافیا نے کاٹی ہے ، یہ ملک مافیوں سے بھرا ہوا ہے ، آج ہم نے نہ صرف نئے درخت لگائے ہیں بلکہ اربوں درخت بچائے ہیں ، ہم نے نیچر کو بھی تباہ کیا ہے ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جب منصوبہ شروع کیا تو ہمارے ساتھ 60لاکھ پودے تھے ، محکمے نے محنت کی اور اگلے سال تک ہم پودوں کی تعداد دو کروڑ تک لے گئے ، ہم نے عورتوں کو کہا کہ گھروں میں درخت اگائیں پھر اس سے اگلے سال تک پودوں کی تعداد25کروڑتک پہنچ گئی ، میں خود نہیں مانتا تھا ،مجھے لگتا تھا ہم فیل ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں صوبے میں بڑے بڑے کام کرنے جا رہا ہوں ، بلین ٹری کے ٹارگٹ میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں ،عمران خان نے ہمیں صرف یہی ایک ٹارگٹ نہیں دیا بلکہ دیگر شعبوں میں بھی ہمیں بہتری کیلئے ٹارگٹ دیے گئے ہیں ، باقی صوبوں کو کہتا ہوں کہ اپنی پولیس کو آزاد کردیں ، ہم چار سالوں میں اربوں روپے انہی سکولوں میں لگا رہے ہیں جن کا تباہ حال ڈھانچا ہمیں ملا ، ہمارے اور پچھلے دور حکومت کا مقابلہ کیا جائے ، میں اپنے سارے محکموں کو داد دیتا ہوں ،عمران خان ہم سے رزلٹ مانگتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اگر رشوت خور مافیا سے پیسے لیتا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم بلین ٹری لگا سکتے ۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے جنگلات ، ماحولیات اور جنگلی حیات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سید محمد اشتیاق عمر برکی کو صوبائی وزیر کا درجہ دینے اور فاریسٹ گارڈز کی پروموشن کا اعلان بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2018میں دوبارہ آئے گی اور 2بلین درخت اگلے پانچ سالوں میں لگائے جائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات