Live Updates

ْعمران خان کا آئندہ پانچ سالوں میں خیبر پختونخوا میں مزید دو ارب درخت لگانے کا اعلان

18کے الیکشن کے بعد چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ، 70کے پی کے میں ترقی اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوئی ہے، ملک میں گزشتہ 70برس میں 64کروڑ درخت لگے ، سوا تین سال میں ہم نے صوبے میں ایک ارب 18کروڑ درخت لگائے گئے ہیں ، اگر کسی کو شک ہے تو ہم اسے ٹرانسپورٹ مہیا کریں گے اور فاریسٹ گارڈ اسے دکھائے گا کہ درخت کہاں لگے ہیں ،ٹمبر مافیا نے دس سالوں میں 200ارب کی لکڑی کاٹی ہے جو مافیا 200ارب کماتا ہے اس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں،کے پی کے میں اپنے لوگوں نے کام کر کے دکھایا ، بیوروکریسی کو صحیح طرح استعمال کریں تو بڑے بڑے کام کر سکتے ہیں ، ہم نے خود اپنی بیوروکریسی تباہ کی ہے، میرے بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ تھا ، میں نے 70کروڑ کا شوکت خانم ہسپتال کامنصوبہ شروع کیا ، آج وہ ہسپتال سالانہ 500کروڑ کے خسارے میں ہے ، 500کروڑ غریبوں کے علاج پر خرچ ہوتا ہے ،ہر سال چار نئے ہل اسٹیشن عوام کیلئے کھولیں گے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کا جشن منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 20:39

ْعمران خان کا آئندہ پانچ سالوں میں خیبر پختونخوا میں مزید دو ارب درخت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں خیبرپختونخوا میں مزید دو ارب درخت اگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلی بار 2018کے الیکشن کے بعد چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ، 70کے پی کے میں ترقی اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوئی ہے برس میں ملک میں 64کروڑ درخت لگے جبکہ سوا تین سال میں ایک ارب 18کروڑ درخت لگائے گئے ہیں ، اگر کسی کو شک ہے تو ہم اسے ٹرانسپورٹ مہیا کریں گے اور فاریسٹ گارڈ اسے دکھائے گا کہ درخت کہاں لگے ہیں ،ٹمبر مافیا نے دس سالوں میں 200ارب کی لکڑی کاٹی ہے جو مافیا 200ارب کماتا ہے اس کا مقابلہ کرنا آسان نہیںکے پی کے میں اپنے لوگوں نے کام کر کے دکھایا ہے ، بیوروکریسی کو صحیح طرح استعمال کریں تو بڑے بڑے کام کر سکتے ہیں ، ہم نے خود اپنی بیوروکریسی تباہ کی ہے، میرے بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ تھا اور میں نے 70کروڑ کا شوکت خانم ہسپتال کامنصوبہ شروع کیا ، آج وہ ہسپتال سالانہ 500کروڑ کے خسارے میں ہے ، 500کروڑ غریبوں کے علاج پر خرچ ہوتا ہے ،ہر سال چار نئے ہل اسٹیشن عوام کیلئے کھولیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کا جشن منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی پر پرویز خٹک کو مبارکباد دیتا ہوں ، پہلے مجھے شک اور خوف تھا کہ کہیں پرویز خٹک اس منصوبے کے فنڈز دوسروں منصوبوں پر نہ لگا دیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا نے دس سالوں میں 200ارب کی لکڑی کاٹی ہے جو مافیا 200ارب کماتا ہے اس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ، ٹمبر مافیا نے فاریسٹ گارڈ کو قتل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فاریسٹ گارڈز کو پروموشن ملنے پر خوشی ہے ، ستر سال میں ملک میں 64کروڑ درخت لگے جبکہ سوا تین سال میں ایک ارب 18کروڑ درخت لگائے گئے ہیں ، اگر کسی کو شک ہے تو ہم اسے ٹرانسپورٹ مہیا کریں گے اور فاریسٹ گارڈ اسے دکھائے گا کہ درخت کہاں لگے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ اشتہاروں میں ترقی نہیں ہوئی زمین پر ہوئی ہے ، کے پی کے میں اپنے لوگوں نے کام کر کے دکھایا ہے ، بیوروکریسی کو صحیح طرح استعمال کریں تو بڑے بڑے کام کر سکتے ہیں ، ہم نے خود اپنی بیوروکریسی تباہ کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے ، ملک میں میرٹ لے آئیں تو یہ قوم بڑا کچھ کر سکتی ہے ، یہاں عام آدمی کیلئے کینسر کا کوئی ہسپتال نہیں تھا ،کینسر کا سب سے مہنگا علاج ہے ، سب نے کہا کہ یہاں ہسپتال نہیں بن سکتا ۔انہوں نے کہا کہ میرے بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ تھا اور میں نے 70کروڑ کا منصوبہ شروع کیا ، آج وہ ہسپتال سالانہ 500کروڑ کے خسارے میں ہے ، 500کروڑ غریبوں کے علاج پر خرچ ہوتا ہے ، کامیابی کا راز یہ ہے کہ بڑا خواب دیکھیں، انسان بڑا انسان بنتا ہی تب ہے جب وہ انسانیت کا سوچتا ہے ، جب آپ بڑے خواب کی طرف جاتے ہیں تو آپ واپسی کا نہیں سوچتے ، جس دن انسان اپنے خواب پر سمجھوتہ کرتا ہے وہ ہار جاتا ہے ، شوکت خانم واحد ہسپتال ہے جہاں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو حل نہیں ہوسکتا ، ملک کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے لیکن جب تک سیاسی قیادت انسانوں کا نہیں سوچے گی یہ ملک آگے نہیں جا سکتا ۔عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں دو بڑے مسئلے ہیں اور دوسرا آلودگی ، پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ملکوں میں ساتویں نمبر پر ہے جس سے بچنے کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ درخت اگائے جائیں ، خیبرپختونخوا کا یہ قدم سارے پاکستان کیلئے مثال بن گیا ہے ، زندگی میں گیارہ سال آلودگی کی وجہ سے کم ہوتے ہیں ، لاہور میں آلودگی دہلی سے بھی آگے نکل گئی ہے ، کسی کو فکر ہی نہیں ہے ، سیمنٹ سے گرمی ہوتی ہے جبکہ درخت آلودگی کو جذب کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نصاب کی کتابوں میں بچوں کو بتایا ہے کہ درخت اگانا کتنا ضروری ہے ، مغرب میں اس بارے میں سلیبس میں بتایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کی جانب سے چترال میں وہ شاپنگ بیگز دیے جا رہے ہیں جو دوبارہ استعمال ہوسکتے ہیں ، اگلے پانچ سالوں میں ہم صوبے میں مزید دو ارب درخت اگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب ساری دنیا جے آئی ٹی کی طرف دیکھ رہی تھی تو میں نے ملک میں چار جگہیں دیکھیں ،ہر سال چار نئے ہل اسٹیشن عوام کیلئے کھولیں گے ، یہ ہل اسٹیشن ہم گلیات کو بچانے کیلئے کھولیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ریزرو فاریسٹ نہیں بنا ، ریزرو فاریسٹ انگریزوں کے دور کے ہیں ، پانچ ہزار گلیئشرز کی جھیلیں ہمارے پہاڑوں پر بن چکی ہیں ،اگلی بار چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ۔ اس موقع پر تقریب میں پی ٹی آئی ارکان سے درخت اگانے کا حلف بھی لیا گیا جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات