کسی دشمن کی ضرورت نہیں،حکمران ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں :عبدالعلیم خان

عوام پوچھ رہے ہیں ہمیں کیوں لوٹا پی ٹی آئی فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

منگل 14 نومبر 2017 20:21

کسی دشمن کی ضرورت نہیں،حکمران ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں حکمران خود ہی ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور نواز لیگ کے عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات کی پرزور مذمت کرتی ہے عبدالعلیم خان نے یہاں چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ ہمیں کیوں لوٹا نواز لیگ کی ناکام حکومت نے گزشتہ4برسو ں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو قرض کے مرض میںمبتلا کیا اور اب کٹھ پتلی حکومت عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، اقامہ زدہ وزیر خارجہ خواجہ آصف میں اتنی جر ات نہیں کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرسکیںعبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کا مقصد ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہے، جس کیلئے عمران خان اور کارکنوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاناما سکینڈل کرپٹ مافیا کیلئے عذاب کی صورت میں سامنے آیا،جمہوریت کا نام لیکر ملک کو لوٹنے والے فرعون آج عدالتوں میں کٹہرے میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں،عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں میں سے چند مفرور، دیگر بچ نکلنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور جاتی امرا سیکریٹریٹ ان کی کرپشن زدہ پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام کو خوار کررہا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ چندہفتوں کی بات ہے سارے کرپٹ مافیا کو جیلوں میں سڑنا ہوگا،حسن اور حسین نواز کی جائیدادوں کی قرقی کے بعد بیرون ملک اثاثوں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیسی حکمرانی ہے کہ پنجاب میں سموگ پالیسی اور کراچی میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ کے معاملات میں بھی ہائیکورٹ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ خود کو جمہوریت کی چیمپئن سمجھنے والی نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کو فروغ دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام پر توجہ دیتیں تو آج ملک ترقی کی دوڑ میں کہیں آگے نکل گیا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :