دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجتا ہوں،سندھ حکومت فلاحی اداروں سے بھرپور تعاون کرینگی,وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

منگل 14 نومبر 2017 20:18

دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجتا ہوں،سندھ حکومت فلاحی اداروں ..
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ کے علاقے گھارو کوسٹل ہائی وئے پر ایک نجی فلاحی ادارے ساحل ویلفئیر کے ہسپتال کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہیں اور پیپلز پارٹی کے جیالے میں آج بھی بے پناہ جذبہ موجود ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور سندھ حکومت فلاحی اداروں سے بھرپور تعاون کرینگے اور ہمارے پارٹی کے کو چیرمین آصف زردای کی کوششوں سے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا نظام کو متعارف کرایا ہے جس سے عوام کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ کیٹی بندر پاور پروجیکٹ منصوبے شہید قائد بے نظیر بھٹو کا دیا گیا منصوبہ تھا اور منصوبہ کو سی پیک منصوبے میں شامل کیا گیا ہے اورچین کی کمپنی سے بات چیت جاری ہے اور جلداس منصوبے پر کام شروع کیا جائیگا اور اس منصوبے سے پچاس ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگئی جو پورے ملک کو فراہم کی جاسکے گی اور کیٹی بندر سے علی بندر تک روڈ بھی تعمیر کیا جائیگا علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں سیاست کرنا ہر کسی سیاسی جماعت کا حق ہے تاہم کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار پر بھی تحفظات ہیں جس سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے تاہم انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیں انتخابات میں تاخیری کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریل سروس منصوبے پر بھی جلد کام کا آغاز کردیا جائیگا اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنما صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ اور دیگر موجود تھے

متعلقہ عنوان :