جتنے دن حوالات میں رہا،میرا بلڈ پریشر80 سے 120 تک رہا، مفتی عبدالقوی

پنجاب پولیس اورجیل کی باتیں کل کروں گا، سیلفی کےایک سال بعد 2017ء میں کیس کاچالان مکمل کیا گیا،ضمانت پررہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 نومبر 2017 19:44

جتنے دن حوالات میں رہا،میرا بلڈ پریشر80 سے 120 تک رہا، مفتی عبدالقوی
ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) :ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت پررہائی پانیوالے مفتی عبدالقوی نے کہاہے کہ جتنے دن حوالات میں رہا،میرابلڈ پریشر80سے 120تک رہا، پنجاب پولیس اور جیل کی باتیں کل کروں گا، سیلفی کے ایک سال بعد 2017ء میں کیس کاچالان مکمل کیا گیا۔انہوں نے آج ضمانت پررہائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مریدین کولمحہ بہ لمحہ میرے بارے میں آگاہ رکھنے پرمیڈیا کا شکرگزارہوں۔

انہوں نے کہاکہ جتنے دن حوالات میں رہا،میرابلڈ پریشر80سے 120تک رہا۔

(جاری ہے)

مفتی قوی نے بتایا کہ پنجاب پولیس اور جیل کی باتیں کل کروں گا۔ قندیل بلوچ کی 2016ء میں میرے ساتھ سیلفی بنی اور 2017ء میں کیس کا چالان مکمل کیا گیا۔ جبکہ اس عرصہ میں کیس کے 4 تفتیشی افسرتبدیل ہوئے۔واضح رہے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو19 اکتوبرکوگرفتارکیا گیا تھا جبکہ 2 لاکھ مچلکوں کے عوض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔جس پرمفتی عبدالقوی کوآج ضمانت پررہا کردیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی کااہلخانہ اور مریدین کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔مریدین ان کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں۔

متعلقہ عنوان :