گرین ٹائون کے رہائشی اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کا گیس کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی گرین ٹائون کے رہائشیوں کا گیس کا مسئلہ فوری طورپر حل کیا جائے ‘اعجاز چوہدری حکومت پنجاب اور سوئی گیس کا محکمہ فوری طور پر گیس کا مسئلے پر توجہ دیکر اس کو حل کریں وگرنہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی ‘مظاہرین سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 20:15

گرین ٹائون کے رہائشی اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کا گیس کی بندش اور لوڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور اہل علاقہ نے بلال مسجد عارف چوک میں گرین ٹائون اور انکے ملحقہ علاقوں میں پچھلے نو سالوں سے گیس کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرین کے کہنا تھا کہ کئی مرتبہ احتجاج کر چکے ہے حکومتی نمائندوں اور سوئی گیس کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہو رہے ، گیس گھروں میں نہ ہونے کے باعث کھانا پکانے میں شدید پر یشانی کا سامنا ہے اگر گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ اعجاز احمد چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے گرین ٹائون کے رہائشیوں کا گیس کا مسئلہ فوری طورپر حل کیا جائے گرین ٹائون کے علاقے میں پچھلے نو سالوں سے گیس نہیں آ رہی اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے ، سوئی گیس کے ایم ڈی اور متعلقہ انتظامیہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ یہاں کی عوام پچھلے نو سالوں سے گیس سے محروم ہے متعدد بار احتجاج کرنے اور سوئی گیس کے محکمے کودرخواستیں دینے کے باوجود کہی بھی شنوائی نہیں ہو رہی اور نہ ہی یہاں کے نام نہاد نمائندے مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ، حکومت پنجاب اور سوئی گیس کا محکمہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دیکر اس کو حل کریں وگرنہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی ، اس حکومت نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے (ن) لیگ کی حکومت جب بھی آئی ہے عوام کا استحصال کیا ہے ،یہاں کی عوام کو بنیادی سہو لتوں میسر نہیں گندا پانی پینے پر مجبور ہے ۔