ایران زیارت کیلئے جانے والے زائرین کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

منگل 14 نومبر 2017 20:15

ایران زیارت کیلئے جانے والے زائرین کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران زیارت کیلئے جانے والے زائرین کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ گورنر ہاؤس میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد میں قیوم نذرچنگیزی اور ایچ ڈی پی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ شامل تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران زیارت کیلئے جانے والے زائرین کو سیکورٹی اور تفتان بارڈرپر ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :