عمران خان اور جہانگیر خان ترین سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مرکزی رہنماء لیاقت علی ..
تازہ ترین : 1
عمران خان اور جہانگیر خان ترین سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مرکزی رہنماء ..

عمران خان اور جہانگیر خان ترین سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مرکزی رہنماء لیاقت علی جتوئی کی ملاقات

جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت سردار صدام برڑو ، میاں عبدالحق برڑو ، سابق ناظم نوشہروفیروز زبیر کوریجو اور دیگر تحریک انصاف میں شامل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جرنل جہانگیر خان ترین سے سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء تحریک انصاف لیاقت علی خان جتوئی کی ملاقات اس موقع جیکب آباد کی سیاسی شخصیت سردار صدام برڑو ، میاں عبدالحق برڑو ، سابق ناظم نوشہروفیروز زبیر کوریجو اور دیگر کئی اہم رہنماء تحریک انصاف میں شامل اس موقع پر فواد حسین چوہدری ، انیسہ ولی اللہ ، مشتاق جتوئی ، راجہ خان جکھرانی ، مولابخش سومرو اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے آصف زرداری سے سندھ کے لوگوں کی جان چھڑانے کے لیے میں سندھ آتا رہوں گا سندھ کے لوگ اب باشعور ہوچکے ہیں سندھ میں چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے کرپشن کی وجہ سے صوبے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں ، اس موقع پر لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری سے نجات دلانے کے لیے چیئرمین عمران خان سندھ میں آرہے ہیں کارکنان تیاری کریں سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آصف زرداری کے دن گنے جاچکے نواز شریف کے بعد اب باری آصف زرداری کی سندھ کے لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے کوئی نظام موجود نہیں سندھ کے لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں اور سندھ حکومت کے وزراء کی روٹی کپڑا مکان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا ۔

۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 20:28:25

اپنی رائے کا اظہار کریں