مردم شماری کے مسئلے پر وفاق نے کچھ زیادہ ہی جلد بازی کا مظاہرہ دکھایا،وزیراعلیٰ سندھ

اگست کے اجلاس میں مردم شماری منظور نہیں شائع کرنے کی بات ہوئی تھی، کیٹی بندر منصوبہ بہت وسیع ہے، ماضی میں کئے گئے وعدے یاد ہیں، سید مراد علی شاہ

منگل 14 نومبر 2017 20:28

مردم شماری کے مسئلے پر وفاق نے کچھ زیادہ ہی جلد بازی کا مظاہرہ دکھایا،وزیراعلیٰ ..
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ مردم شماری کے مسئلے پر وفاق نے کچھ زیادہ ہی جلد بازی کا مظاہرہ دکھایا، 25 اگست کے اجلاس میں مردم شماری منظور نہیں شائع کرنے کی بات ہوئی تھی، کیٹی بندر منصوبہ بہت وسیع ہے، ماضی میں کئے گئے وعدے یاد ہیں۔ یہ بات منگل کوانہوں نے ٹھٹھہ میں ساحل ویلفیئر ٹرسٹ اسپتال کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، محمد علی ملکانی، ڈاکٹر سکندر میندھرو،ریحانہ لغاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ کے پہنچے پر عوام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں مردم شماری کے معاملے پر بات ہوئی جس پر وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مردم شماری پر تحفظات سے آگاہ کیا جوکہ اجلاس میں بحث کیا گیااور کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں لوگوں کی گنتی کم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

25اگست کے اجلاس میں مردم شماری منظورنہیں،شائع کرنی کی بات ہوئی تھی، جس پروفاق نے کچھ زیادہ ہی جلدبازی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی مردم شماری کوحلقہ بندیوں کے لیے استعمال کرنیکی اجازت مانگی تھی،پی پی کاکوئی کارکن نہیں چاہیگاکہ انتخابات ملتوی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں میرے علاوہ کسی نے بات نہیں کی، کے پی کے وزیراعلی پرویزخٹک نے حلقہ بندیوں پرایک لفظ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مردم شماری کے نتائج پبلک کرنیکا مطالبہ کیا اور 3فیصدبلاکس کی دوبارہ مردم شماری کرانے کی بات ہوئی تھی جس پر وزیراعظم اورمردم شماری حکام نے میرے تینوں مطالبات تسلیم کئے ہیں۔ کیٹی بندر منصوبے کے متعلق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کیٹی بندر کا منصوبہ بہت وسیع ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویزن پر چلتے ہوئے کیٹی بندرکامنصوبہ اپنے دورحکومت میں ہی منظورکرالیں گے، کیٹی بندر سے متعلق ماضی میں کیے گئے وعدے یاد ہیں،کیٹی بندر میں پاور پلانٹ بنائیں گے جو 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا اور بندرگاہ سمیت دیگر اہم چیزیں بھی منصوبے میں شامل ہیں جس میں گھارو اور گھگھر جمالی کو ملانے دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والی پل، 4 لائین کراچی۔

ٹھٹہ 94 کلومیٹر طویل روڈ جوکہ آخری مراحل میں ہے، کوسٹل ہائی وے جوکہ کیٹی بندر اور علی بندر تک کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دریاپرطویل ترین پل سندھ حکومت نے بنایا ہے۔ پانی کے وسائل پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کے پانی کے مسائل جلد حل کرائیں گے۔ ہم پانی کی فراہمی کی لائین پورے علائقے کو دینے جارہے ہیں۔

انہوں یونین کانسل بھمبور کے لیے پینے کے پانی کے منصوبہ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاتصوردیا، جس پر ہم نے زبردست کام کیا ہے، آج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قانون اور یونٹ پورے ملک میں ماڈل یونٹ کے طور پر مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ساحل ٹرسٹ اسپتال کوچلانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریگی۔

انہوں نے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کے متعلق کہا کہ لوگوں کوشناختی کارڈکے حصول میں درپیش مشکلات کے لیے چیئرمین نادرا سے خودبات کروں گا، ضلعی چیئرمین نادراکی گاڑیاں آنے سے پہلے ا پنے انتظامات مکمل رکھیں، دوردرازعلاقوں میں شناختی کارڈ کے اجرا کیلیے نادراکی گاڑیاں بھیجی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پور ے سندھ میں ترقیاتی کام زوروشورسے جاری ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں، ایم کیوایم اورپی ایس پی کا اتحاد ہوجاتاتواچھاہوتا ہم نے کہا تھا اچھی بات ہے لیکن تھوڑے عرصے میں ہی اتحاد ختم ہوگیا۔ ہم کسی صورت کراچی کے امن و ا مان کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات اگلے سال اگست تک ہونے ہیں۔

ایک وفاقی وزیر نے اسمبلی میں جاکر کہاکہ وزیراعلی سندھ کو کوئی اعتراض نہیں ہے، جو تحفظات شہروں کی آبادی اور دیہی گھرانوں کے تھے وہ سب سی سی آئی کے اجلاس میں سب کے سامنے رکھے تھے جس پر انہوں نے کہا کہ ڈی لمٹیشن سے کریں یا پھر انتخابات وقت پر نہیں ہونگے۔اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں بسنے والی غریب عوام کی خدمت پرانیہں خراج تحسین پیش کرتا ہوںاور ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کو واعدے کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایک ایمبولنس فراہم کی جائیگی -انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹہ اور ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو ٹھٹھہ سے کراچی تک جلد ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :