سندھ میں گھوٹکی کےقریب گیس کے وسیع ذخائر دریافت

پاکستان میں گیس کی قلت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونے کا امکان، تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا: بین الاقوامی رپورٹ میں دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 14 نومبر 2017 19:33

سندھ میں گھوٹکی کےقریب گیس کے وسیع ذخائر دریافت
گھوٹکی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) سندھ میں گھوٹکی کےقریب گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ ذخائر ماری پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے دریافت کیے گئے ہیں۔ نئے ذخائر سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دریافت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریافت کیے گئے ذخیرے سے یومیہ ڈیڑھ کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ ان ذخائر کی دریافت کے بعد پاکستان میں گیس کی قلت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونے کا امکان ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ایک بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔