Live Updates

عمران خان اور جہانگیر خان ترین سے لیاقت جتوئی کی ملاقات ،اہم امور پر گفتگو

جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیت سردار صدام برڑو ، میاں عبدالحق ، سابق ناظم نوشہروفیروز زبیر کوریجو اور دیگر کی تحریک انصاف میں شمولیت سندھ کے لوگوں کی آصف زرداری سے جان چھڑانے کے لیے سندھ آرہا ہوں ، عمران خان سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہیں عمران خان سندھ کے لوگوں کو ان ڈاکوو سے نجات دلائیں گے ، لیاقت جتوئی

منگل 14 نومبر 2017 20:04

عمران خان اور جہانگیر خان ترین سے لیاقت جتوئی کی ملاقات ،اہم امور پر ..
کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء تحریک انصاف لیاقت علی خان جتوئی کی ملاقات اس موقع جیکب آباد کی سیاسی شخصیت سردار صدام برڑو ، میاں عبدالحق برڑو ، سابق ناظم نوشہروفیروز زبیر کوریجو اور دیگر کئی اہم رہنماء تحریک انصاف میں شامل اس موقع پر فواد حسین چوہدری ، انیسہ ولی اللہ ، مشتاق جتوئی ، راجہ خان جکھرانی ، مولابخش سومرو اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے آصف زرداری سے سندھ کے لوگوں کی جان چھڑانے کے لیے میں سندھ آتا رہوں گا سندھ کے لوگ اب باشعور ہوچکے ہیں سندھ میں چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے کرپشن کی وجہ سے صوبے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری سے نجات دلانے کے لیے چیئرمین عمران خان سندھ میں آرہے ہیں کارکنان تیاری کریں سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آصف زرداری کے دن گنے جاچکے نواز شریف کے بعد اب باری آصف زرداری کی سندھ کے لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے کوئی نظام موجود نہیں سندھ کے لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں اور سندھ حکومت کے وزراء کی روٹی کپڑا مکان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات