اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، گورنر سندھ
منگل 14 نومبر 2017 20:01
(جاری ہے)
اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر قاضی خالد علی اور مشاہد زبیری بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترجیحات کی تبدیلی اور ترجیحات کی تبدیلی ساتھ ساتھ علمی ضروریات اور عہد حاضر کے مطابق نصاب کی تشکیل سے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوا جا سکتا ہے ،صوبہ کی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی خدمت اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی یونیورسٹیز کو معیار تعلیم میں دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے، پاک برطانیہ یونیورسٹیز کے مابین دو طرفہ تعاون ، علمی ماہر ین کے وفود کے تبادلوں ، باہمی مقالوں اور علمی موضوعات پر مشاورت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری اور طالب علموں کی علمی ضروریات پوری کرنے میں اہم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرائی، جس سے نوجوانوں کو زبردست فائدہ حاصل ہورہا ہے ، نوجوان لیپ ٹاپ کے ذریعہ دور جدید میں ہونے والی تبدیلیوں سے نہ صرف آشنا ہو رہے ہیں بلکہ ان میں بھی اس طرح کی تحقیق میں حصہ لینے کی بھرپور دلچسپی بھی ابھر رہی ہے ، مثبت اشاریوں کے باعث وزیر اعظم پاکستان نے اس اسکیم کا دائرہ کار کو مزید بڑھادیا ہے جبکہ صوبہ کی جامعات میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ہو نہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو اپنے والدین کے ساتھ گورنر ہائوس میں مدعو کیا جارہا ہے تاکہ دیگر طالب علموں میں بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول اور نمایاں کارکردگی کا جذبہ ابھا را جاسکے ۔ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیسٹنگز میکنزی نے بتایا کہ پاکستانی یونیورسٹیز میں معیار تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں با الخصوص صوبہ سندھ کی جامعات میں بھی اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،علمی ضروریات اور قومی تقاضوں کے مطابق نصاب کی تیاری کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت خوش آئند ہے اس ضمن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء سرفہرست ہے۔مزید اہم خبریں
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.