ایل اوسی:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،75سالہ محمودہ بیگم شہید،پاک فوج کامنہ توڑجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 نومبر 2017 19:15

ایل اوسی:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،75سالہ محمودہ بیگم شہید،پاک ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) : بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 75سالہ محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج نے آج پھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں ککوٹاگاؤں بلااشتعال فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں پاکستانی خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔پاک فوج نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے جوابی کاروائی میں بھارتی بنکرزکوبھی نشانہ بنایا۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے ساتھ ہی بھارتی فائرنگ کاسلسلہ رک گیا۔

متعلقہ عنوان :