Live Updates

ْآئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ہماری حکومت قائم ہو گی ،ْ عمران خان

کسی کو بلین ٹری سونامی پر شک ہے تو انہیں مطمئن کیا جائے گا ،ْچیئر مین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 19:52

ْآئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ہماری حکومت قائم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں ان کی حکومت قائم ہو گی ،ْ تحریک انصاف نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے ،ْہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ اگلی حکومت ہماری ہو گی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ آلودگی سے بیماریاں پھیلتی جا رہی ہیں لیکن اس خطرناک صورتحال کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے گیارہ سال زندگی کے کم ہوتے ہیں۔ اسی آلودگی کی وجہ سے بچوں کو بھی بہت خطرات لاحق ہیں تاہم اس کا توڑ درخت لگا کر کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا تو ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنے درخت لگائے جا سکتے ہیں، لیکن بلین ٹری سونامی سارے پاکستان کے لیے مثال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی اشتہاروں میں نہیں زمین پرلگائے گئے۔ اگر کسی کو بلین ٹری سونامی پر شک ہے تو انہیں مطمئن کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات