نارنگ منڈی کے قریب کار سوار نوسربازخاتون کو اغواء کرنے کے بعد تین تولے طلائی زیورات اورنقدی لیکرفرارہوگئے

منگل 14 نومبر 2017 19:49

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) نارنگ منڈی کے علاقہ کوٹلی ورکاں کے قریب کار سوار نوسربازوںنے ایک خاتون کو اغواء کرنے کے بعد تین تولے طلائی زیورات اور چارہزارنقدی چھین کر بیہوش کرنے کے بعد مانانوالہ میواںکے قریب پھینک دیااور فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ مقامی صدربازارسے ملحقہ زاہدسٹریٹ کے عاشق بٹ کی بیوی کوٹلی ورکاں ختم شریف میں شرکت کیلئے جارہی تھی کہ نوسربازوںنے حیلے بہانے سے کار میں ڈالا اور کانوںسے طلائی بالیاںنوچ لیں اور ہاتھوںمیں طلائی چوڑیاں بھی زبردستی اتارلیں خاتون کوبیہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے نارنگ منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :