وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر دورہ کوئٹہ مکمل کرکے خصوصی طیارے میں اسلام آباد ..
تازہ ترین : 1
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر دورہ کوئٹہ مکمل کرکے خصوصی طیارے میں ..

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر دورہ کوئٹہ مکمل کرکے خصوصی طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوگئے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر دورہ کوئٹہ مکمل کرکے خصوصی طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر منگل کوکوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں صوبے بالخصوص کوئٹہ شہر میں امن وامان سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی ،جلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، گورنر محمد خان اچکزئی اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے،اجلاس میںوزیراعظم کو کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے مختصر بات چیت کی اور خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 19:43:52

اپنی رائے کا اظہار کریں