صحت مند پاکستان کے حصول کیلئے آگہی ناگزیر ہے ،ْ نئی نسل کو محفوظ بنانے کیلئے صحت کے تمام مسائل پر قابو پانا ہوگا ،ْ مریم اور نگزیب

منگل 14 نومبر 2017 19:43

صحت مند پاکستان کے حصول کیلئے آگہی ناگزیر ہے ،ْ نئی نسل کو محفوظ بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحت مند پاکستان کے حصول کیلئے آگہی ناگزیر ہے ،ْ نئی نسل کو محفوظ بنانے کیلئے صحت کے تمام مسائل پر قابو پانا ہوگا ،ْکوئی بھی حکومت یا ادارہ معاشرتی مسائل کو تنہا حل نہیں کرسکتا،ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وہ منگل کو اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہاتھ دھونے سے متعلق ایک سماجی آگاہی پروگرام شروع کیا گیا ہے ،ْجس میںہاتھ دھونے کی افادیت اور پانی کے استعمال کے بارے میں بھی سکھایا جارہا ہے،اساتذہ اور والدین بچوں میں آگاہی پروگرام سے متعلق اہم کردار ادا کررہے ہیں،نکاسی آب سے متعلق مسائل کے بارے میں عوامی آگاہی مہم شروع کی ہے،کوئی بھی حکومت یا ادارہ معاشرتی مسائل کو تنہا حل نہیں کرسکتا،ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت مند پاکستان کے حصول کیلئے آگہی ناگزیر ہے، آنیوالی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے صحت کے تمام مسائل پر قابو پانا ہوگا،بچے صحت مند ہونگے تو پورا گھرانہ صحت مند ہوگا،صحت سے متعلق والدین کی آگاہی کیلئے مختلف ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ پانی اور نکاسی آب سے پیدا ہونیوالے مسائل پوری نسل کو متاثر کرتے ہیں،پاکستانی پارلیمنٹ پہلی پارلیمنٹ ہے جہاں ترقیاتی اہداف کے حصول کا سیکرٹریٹ قائم ہے،صوبائی سطح پر بھی ترقیاتی اہداف کے سلسلے میں مراکز قائم کیے گئے ہیں،ترقیاتی اہداف کا حصول ہمارا بین الاقوامی عزم ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی اور معاشی عزم سے اہداف کے حصول کیلئے سنجیدہ ہے،ترقیاتی اہداف کاحصول نجی و سرکاری اشتراک سے ہی ممکن ہے،تمام صوبوں کی توجہ صحت،تعلیم ،نکاسی آب اور دیگر مسائل کے حل پر ہے،صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے سکولوں،کالجوں سمیت تمام اداروں کا فورم استعمال کررہے ہیں،سکولوں میں 100 سے زائد مختلف مسائل پر منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے،سماجی مسائل سے متعلق آگاہی کیلئے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے،میڈیا اپنے پروگراموں کے ذریعے اس سلسلے میں اپنا کردار جاری رکھے،جو سکرین پر نظر آتا ہے اسے ہی سچ مانا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحت سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرامز سے دوسرے صوبے بھی سیکھ رہے ہیں،سکول کے طلبہ اگر یہ سیکھ لیں کہ ہاتھ دھونا کیوں ضروری ہے،ہاتھ دھونے سے طلبہ بہت سے بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ میں شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے،وزیراعظم کے ویژن پر اسلام آباد کے تمام سکولوں میں عمل درآمد ہو رہا ہے،صحت اور خوراک سے متعلق سکولوں میں ماڈیولز متعارف کرائے جارہے ہیں،پاکستان میں تمام صوبوں کو پہلی مرتبہ اکٹھا کیا گیا ہے،صحت اور صفائی سے متعلق سکولوں میں عملی اقدامات ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :