حکومت اپنی مدت پوری کریگی،شاہد خاقان عباسی
تازہ ترین : 1
حکومت اپنی مدت پوری کریگی،شاہد خاقان عباسی

حکومت اپنی مدت پوری کریگی،شاہد خاقان عباسی

بلوچستان کیلئے دس سالہ خصوصی پیکیج کے تحت سکول‘گیس ‘بجلی اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جائیںگے،صحافیوں سے بات چیت وزیراعظم کو سی پیک سمیت تعلیم صحت اور دیگر ترقیاتی حوالے سے بریفنگ دی گئی بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایل پی جی گیس کی سہولیات پہنچانے کیلئی20ارب روپے کی اسکیم کی منظوری

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جون میں اپنی مدت پوری کریگی جس کے دو ماہ بعد الیکشن ہونگے وزیراعلی بلوچستان کی تجویز پر بلوچستان کیلئے دس سالہ خصوصی پیکیج کے تحت سکول‘گیس ‘بجلی اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جائیںگے کوشش ہوگی کہ ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آکر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لوں حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور قانون کی بالا دستی قائم رہنی چاہیے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی‘وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری‘ وفاقی وزراء عبدالقادر بلوچ‘ سردار زادہ دوستین ڈومکی‘صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی‘مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سنیئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر‘صوبائی مشیر سردار درمحمد ناصر ودیگربھی موجود تھے‘ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی دعوت پر بلوچستان کا دورہ کیا اور یہاں پر سی پیک سمیت تعلیم صحت اور دیگر ترقیاتی حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایل پی جی گیس کی سہولیات پہنچانے کیلئی20ارب روپے کی اسکیم کی منظوری دی ہے منصوبے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کام کریگی انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی بحران نہیں پہلے بھی آئین اور قانون کے مطابق حکمرانی ہوتی تھی آج بھی آئین اور قانون کے حکمرانی کی ضرورت ہے موجودہ حکومت جون2018میں اپنی مدت پوری کریگی اور اس کے دو ماہ بعد انتخابات ہونگے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دس سالہ پیکیج کی بھی منظوری دی گئی ہے جس سے بلوچستان ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہوگانہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے ہر دو ماہ بعد کوئٹہ کا دورہ کرکے ترقیاتی عمل کا جائزہ لونگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 19:40:11

اپنی رائے کا اظہار کریں