شہریوں کو پانی دستیاب نہیں،سندھ اسمبلی کو سروس اسٹیشن بنا دیا گیا

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ڈرائیور کو سندھ اسمبلی کے اندر گاڑی کی دھلائی کرنے کی اجازت دی گئی

منگل 14 نومبر 2017 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) کراچی کے شہریوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں لیکن سندھ اسمبلی کے احاطے میں گاڑیاں دھلنے لگیں، سندھ اسمبلی کو سروس اسٹیشن بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باسیوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام سندھ حکومت سرکاری گاڑیوں کے لئے اس نعمت کو ضائع کرنے لگی سندھ اسمبلی کو سروس اسٹیشن بنا دیا گیا سندھ اسمبلی کے احاطے میں مین گیٹ پر گزشتہ روز سرکاری گاڑیوں کی دھلائی کی گئی ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ڈرائیور کو سندھ اسمبلی کے اندر گاڑی کی دھلائی کرنے کی اجازت دی گئی سندھ اسمبلی کا مالی روزانہ پانی کا پائپ شہلا رضا کے ڈرائیور کے حوالے کردیتا ہے اور وہ اپنی گاڑی کی دھلائی کرتا ہے۔

زرائع کے مطابق اسکے علاوہ بھی گاڑیوں کی دھلائی کی جاتی ہے۔