نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے‘ مریم نواز
تازہ ترین : 1
نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے‘ مریم ..

نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے‘ مریم نواز

جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پانامہ سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے‘ ردعمل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے،عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پانامہ سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔تفصیلات کے مطاق سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے ’’عدل‘‘ کے نئے پیمانے بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھی ۔عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پاناما سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 19:34:38

اپنی رائے کا اظہار کریں