مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ملک میں ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے، ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ملک میں ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ملک میں ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ملک میں ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام قومی اداروں کے احترام سے منسلک ہے، لیکن ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت گزشتہ حکومتیں کراچی جیسے بڑے شہر میں امن کی بحالی میں ناکام رہیں لیکن سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی حکومت کے ٹھوس اور مثبت اقدامات کی بدولت کراچی میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ حقائق کے مطابق فیصلے کرتی ہے اور ہر کوئی ان فیصلوں کو قبول کرنے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر کسی کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 19:30:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں