سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 14 نومبر 2017 18:40

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3 سال قبل پیش آنے والے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سانحے کی تحقیقات رپورٹ کچھ ہفتے قبل پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ جسٹس ریٹائرڈ باقر نجفی کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ جائزہ لینے کے بعد پنجاب حکومت بڑی مشکل میں پھنس سکتی ہے۔ واضح رہے کہ 3 برس قبل لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں واقع پاکستان عوامی تحریک کے مرکز پر پولیس کے کریک ڈاون کے دوران شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں عوامی تحریک کے کئی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد طاہر القادری کی جانب سے انصاف کے حصول کیلئے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا گیا تھا۔ اس دھرنے کے دوران پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :