غیر معیاری ایندھن جلانے پر4 بھٹہ خشت مالکان گرفتار، مقدمات درج

منگل 14 نومبر 2017 19:18

عارفوالا۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کا چھاپہ، غیر معیاری ایندھن جلانے پر بھٹہ خشت کی4 مالکان گرفتار، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 155/EBمیںاسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدعباس نے ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری ایندھن جلانے پر بھٹہ خشت کے مالکان محمدخالد ، محمد عاشق سکنہ29/EB ، محمدمنیر سکنہ27/EB اور نواحی گائوں17/EB میںعمیراحمد کو گرفتارکرلیا اور ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔