محنت کش ریت تلے دب کر جاںبحق ہوگیا

منگل 14 نومبر 2017 19:18

عارفوالا۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء)کھیت میںکھدائی کرتے ریت تلے دب کر 40سالہ محنت کش جاںبحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں87/EB میںمحنت کش محمد احمد گائوں کے نزدیک کھیت میں کھدائی کررہاتھا کہ اس دوران ریت کا تودہ اس پر آگرا جس کے تلے دب کر وہ زندگی کی بازی ہارگیا، ریسکیو1122 نے کارروائی کرتے ہوئے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی، پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔