موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا جو پہاڑ گرا یا ہے ،شاہ محمود قریشی

حدیبیہ کیس میں اب شہبازشریف کہے گامیراقصورکیاتھا نواز ٹولہ صرف میں نا مانو کا راگ لاپ رہے ہیں،وفد سے بات چیت

منگل 14 نومبر 2017 19:15

موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا جو پہاڑ گرا یا ہے ،شاہ محمود ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا جو پہاڑ گرا یا ہے اس سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے بجلی اور پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو بے روز گار کرنے کے مترادف ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیںاسوقت موجودہ حکمران صرف نواز شریف اور اسکی فیملی کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے میں لگے ہو ئے ہیں یہ دلدل عوام کی خون پسنے کی کما ئی ہوئی دولت کی ہے اس سے نکلنا انتہا ئی مشکل ہے ابھی تو پانامہ ہے حدیبیہ کیس میں انِکا کیا بنے گا شہباز شریف ابھی اچھل اُچھل کر با تیں کر رہا ہے پھر یہ کہے گا کہ میرا کیا قصور تھا موجودہ حکومت مفلوج ہو چکی ہے قبل از وقت انتخاباے آئین اور قانون کے خلاف نہیں ہیں نواز ٹولہ صرف میں نا مانو کا راگ لاپ رہے ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے تحریک انصاف یوتھ ضلع اوکاڑہ کے صدر رائو علی اعجازکی قیادت میں ملنے والے وفدد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی خار جہ پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے یہ کرپٹ لوگ اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں اِنکو صرف اپنی بقاء عزیز ہے ملک کی نہیں ۔